FAQ's Hijama حجامہ کیا ہے
اس طریقہ علاج میں مریض کے جسم پر مختلف حصوں پر کپ لگا دئیے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے اسے میں جلد اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے
اس سے پہلے مذکورہ جگہ پرسپر لگا دیا جاتا ہے۔اس طرح کرنے سے ہماری جلد پرسکون رہتی ہے اور بعد میں کپ اٹھانے پر تکلیف نہیں ہوتی۔اس کے بعد خون ان حصوں میں اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور10سے20منٹ کے بعد ویکیوم کے ذریعے خون کو باہر نکال لیا جاتا ہے۔اب آپ کا جسم گندے خون سے پاک ہوچکا ہے اور آپ کی بیماریاں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔
حجامہ کے فوائد
اس طریقہ علاج سے کئی خطرناک بیماریوں اور جسم کے دردوں کا علاج کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس طریقہ میں زہریلا یا بیماریوں والا خون کپ والی جگہ اکٹھا ہوجاتا ہے اور بآسانی اسے نکال کر جسم کے باقی ماندہ خون کو صاف کردیا جاتا ہے۔جدید سائنس کا ماننا ہے کہ اس سے جسم میں خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے، زہریلا مواد نکل جاتا ہے اور ساتھ ہی مریض کی کسی بھی بیماری سے صحت یابی میں تیزی آجاتی ہے۔جدید سائنس کا ماننا ہے کہ اس کے ذریعے انسان خطرناک بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے ۔کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح انسان جادو کے اثر سے بھی نکل جاتا ہے۔سب سے بڑھ کر مسنون طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے اہل ایمان کو ایک روحانی سکون ملتا ہے۔
حجامہ کب کیا جائے
نبی کریم ﷺفرمایاہے۔کوشش کی جائے کہ حجامہ اسلامی مہینے کی طاق راتوں میں کیا جائے اور پیر،منگل اور جمعرات کو کرنا انتہائی مفید ہے۔چاند کی 17،19اور21تاریخ کو کرنا مسنون ہے۔ابن عمرؓسے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے خالی پیٹ حجامہ کرنے کا کہا ہے،اس سے یاداشت اور ذہنی معیار بہتر ہوتا ہے۔