Hijama Urdu
حجامہ
حجامہ عربی
زبان کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو پچھنے لگوانا کہا جاتا ہے اور انگریزی میں اس
کو Blood
Leting کہا جاتا ہے۔ چائنہ میں یہ طریقہ علاج صدیوں سے ہو رہا ہے اور اس
وقت حجامہ کے بارے میں سب سے زیادہ ریسرچ کوریا اور چائنہ میں ہو رہی ہے۔
عرب کے لوگ
زمانہ قدیم سے ہی حجامہ کرواتے رہے ہیں اور اسلام آنے کے بعد اور زیادہ مشہور ہو
گیا ہے ۔ ایک دفعہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت ناساز ہوئی تھی تو
آپ نے کندھوں کے درمیان حجامہ کروایا تھا اور ساتھ یہ بھی فرمایا تھا کہ حجامہ
کرنے والا اجرت نہیں مانگے گی البتہ حجامہ کروانے والا ان کی اجرت ضرور ادا کرے گا
اور آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رقم ادا کی تھی۔ اس سلسلے
میں متعدد احادیث مبارکہ ہیں جن میں حجامہ کے فوائد اور حجامہ کروانے کے دن
تک بیان کیے گئے ہیں اور تفصیل سے اس کے فوائد کا بھی ذکر درج ہے۔ حجامہ کروانے کے
بہترین دن جن میں ہم حجامہ سے اچھی صحت حاصل کر سکتے ہیں چاند کی 17-19-21
تاریخ ہیں اور یہ ریسرچ اس کی تائید کرتی ہیں۔
چاند کی
زمین کے ساتھ کشش ثقل بھی ہے آپ نے غور کیا ہوگا اور ساحل سمندر کے پاس رہنے والے
اور اور سمندر میں کام کرنے والے بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جوں جوں چاند کی
تاریخ بڑھتی ہے اسی رفتار سے سمندر میں لہروں کا ارتعاش ہوتا ہے اور بڑھتا رہتا ہے
اور چاند کی چودھویں تاریخ کو تو سمندر کی لہریں پورے جوش پر اور بہت اونچی اونچی
ہوتی ہیں اور بہت پرجوش ہوتی ہیں اور سمندر اپنے اندر کی ساری کشاتیں ساحل پر
پھینک دیتا ہے بالکل اسی طرح انسانی جسم پر بھی چاند اثرانداز ہوتا ہے خون میں جوش
پیدا ہوتا ہے اور چاند کی 14 تاریخ یعنی اسلامی کلینڈر کے حساب سے چاند کی 14
تاریخ یعنی اسلامی کلینڈر کے حساب سے چاند کی 14 تاریخ کو جسم اپنے اندر کی ساری
کشایتیں اور جلد پر آجاتی ہیں اس لیے چاند کی 17-19-21 تاریخ کو حجامہ کروانے سے
ساری کشاتیں خون سے نکل جاتی ہیں اور آدمی جلد صحت مند ہو جاتا ہے ، ہمارا جگر
خون پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے اور خون کے ذرے عینی Lekocyte کی عمر عموماً 45 دن کی ہوتی ہے۔ یہ سارا
عمل ہر وقت ہمارے جسم میں ہر وقت جاری رہتا ہے۔
مجھ سے
اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ چاند کے گھٹنے اور بڑھنے کا ہمارے اوپر کوئی اثر
نہیں ہوتا اور نہ ہی ہم آپ اپنے آپ میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرتا ہے
کیونکہ شہروں میں بجلی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اپنے گھر کی مثال لے لیں کہ
ہر گھر میں ٹی وی ہے فریج ہے ائیرکنڈیشن، کمپیوٹر ہے مائیز مائیکروویز ہے لیپ ٹاپ
ہے گھر کی ٹیوب کی لائٹ ہے بجلی کے بل ہیں اور گھر کے باہر بجلی کی لائن میں
اسٹریٹ تار ہے سب وے یہ سب بجلی ہے چلتی
ہیں او رہر وقت Electro
Magenatic فلیڈ پیدا ہوتا ہے اور اس ماحول میں ہم رہتے ہیں اس لیے ہم پر
چاند کی کشش ثقل کا اثر نہیں ہوتا۔
ذرا باہر
دیہات اور کھلی فضا میں جا کر دیکھیں کہ اس کا اثر دنوں تک ہوتا ہے اور انسان کو
خصوصی طور پر متاثر ہوتا ہے جذبات امڈ امڈ کر آتے ہیں جذباتی کیفیت طاری ہو جاتی
ہے غرض کہ آپ اپنے اندر بڑی تبدیلی محسوس کرتے ہیں اس لیے جب چاند کو 17-19 اور
21 تاریخ کو ہمارا خون جوش میں آنے کے بعد خون کے Dead Lekocytes کو ہماری جلد کی طرف ہو جاتا ہے اور دن
تاریخوں میں حجامہ کروانے سے مریض جلد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ جدید ریسرچ کے مطابق
ہمارے جسم میں خون کے ذریعے یعنی ہر Lekocytes کی عمر قریبا 45دن ہوتی ہے اس کے بعد
لیوکومائٹ مردہ ہو جاتا ہے اس کی جگہ نیا خون کا ذرا اس کی جگہ لے لیتا ہے اسی طرح
یہ سارا عمل ہمارے جسم میں ہر وقت ہوتا رہتا ہے Dead Lecukocytes ہمارے پیشاب کے راستے خارج نہیں ہوتے ہیںتو
ہمارے جسم میں جمع ہو کر دوران خون وہ کام نہیں کر سکتا ہے اس لیے آدمی بیمار ہو
جاتا ہے اور اس مردہ سیل کو حجامہ کے ذریعے نکال دیا جائے تو آدمی تندرست ہوجاتا
ہے۔
اس وقت دو
قسم کے لوگ حجامہ کر رہے ہیں پہلی قسم میں وہ لوگ جو کہ ڈاکٹر نہیں ہیں اور ان کو
میڈیکل کے بارے میں علم نہیں وہ حجامہ سیکھ کر حجامہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ
روایتی طریقہ سے کندھوں کے درمیان، گدی گردن کے پیچھے حصہ پر اور ٹخنوں کے اوپر
حجامہ کرتے ہیں ان قسم کے لوگ باقاعدہ تشخیص کے بغیر حجامہ کرتے ہیں ان لوگوں کو
بیماریوں کی وجہ نوعیت کا علم نہیں ہوتا ہے وہ صرف اس کو سنت سمجھ کر کرتے ہیں بے
شک اس سے فائدہ ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ دوسری قسم کے حجامہ
کرنے والے وہ لوگ ہیں جو کہ باقاعدہ ڈاکٹر ہیں وہ انسانی جسم کی ؟ ANATOMY سمجھتے ہیں وہ لوگ Muslies اور Nerye کو سمجھتے ہیں اس سست Nerve کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے۔ وہ لوگ
جو چائنیز میڈیسن اور کوپنکچر کے ڈاکٹر ہیں وہ اس وقت سب سے بہترین اور بہت زیادہ
فائدہ حجامہ کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹر نبض اور زبان کو دیکھ کر تشخیص
کرتے ہیں کہ مردہ خون کے ذرے Dead Lekocyte کہاں کس Organکے راستے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں
وہ صرف اس مقام کا حجامہ کرتے ہیں اور اس کے رزلٹ سب سے بہتر ہیں۔ پرانے طریقہ سے
حجامہ کرنے والے اور ڈاکٹر سے حجامہ کروانے میں بہت زیادہ فرق ہے۔ پرانے روایتی
طریقہ میں حجامہ کرنے والے بلیڈ یا نشتری کا استعمال کرتے ہیں جس سے جلد کٹ
جاتی ہے اور زخم کبھی کبھار گہرا بھی ہو سکتا ہے۔