You are currently viewing Hijama History
Hijama History

Hijama History

Hijama History

طب نبوی کے مطابق بذریعہ الحجامہ علاج کیجئے

 

الحجامہ احادیث کی روشنی میں

الحجامہ آپ کی سنت ہے جس کے متعلق احادیث آئی ہیں جن میں سے چند احادیث کا مفہوم ہے۔

1۔            حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین علاج جسے تم کرتے ہو وہ حجامہ لگانا ہے۔ (بخاری شریف)

2۔            حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب کوئی سردرد کی شکایت لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو حجامہ کی تلقین کرتے۔ (ابو داؤد) 

3۔            انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے خون کی گرمی کو حجامہ سے کم کرو کہیں وہ گرمی تمہیں ہلاک نہ کر دے۔ (ابن ماجہ)

4۔            حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرشتوں نے فرمایا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! اپنی امت کو حجامہ کا حکم دیں۔ (ترمذی)

بلڈ پریشر کئی جان لیوا بیماریوں کی وجہ

جسم کے اعضا کو تندرست رہنے کے لیے تازگی کی ضرورت ہوتی ہے جو خون سے ملتی ہے(رگوں) کے ذریعے دل اس خون کو پمپ کرتا ہے ۔ مگر چھوٹے رگوں میں خون کو پہنچانے کے لیے خون رگوں کے اوپر پریشر ڈالتا ہے جس سے خون سارے جسم میں پھیلتا ہے اس پریشر کو بلڈ پریشر کہتے ہیں۔ بلڈ پریشر کی اہم وجہ خون کی عدم سربراہی اور گاڑھا پن۔ بلڈ پریشر کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔جیسے دل کا دورہ، برین سٹروک، گردوں کو فیل ہو جانا وغیرہ جو مہلک بیماریاں ہیں۔ حجامہ سے جسم کا دروان خون درست ہوتا ہے اور گاڑھا پن دور ہوتا ہے جس سے پریشر نارمل ہوتا ہے اور خون آسانی سے جسم میں پھیلتا ہے۔

تھائی رائیڈ (Thyroid) کا علاج اب ممکن

ریسرچ کے مطابق الحجامہ جو کہ کیپنگ کے نام سے ساری دنیا میں مشہور ہے جس کے نتائج نے عالمی سطح میں ایک مثال قائم کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حجامہ سے تائی رائیڈ کا علاج ممکن ہے۔ یہ ہارمون تمام جسم پر اثرانداز ہوتا ہے اس کی خرابی سے جسم میں کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسے وزن کا کم یا بڑھ جانا، بال جھڑنا، جسم میں درد ہونا، کمزوری، تھکان، نیند کا کم یا زیادہ ہونا، سر میں شدید درد، تھکاوٹ اور ڈپریشن وغیرہ۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اس طریقے علاج سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ حجامہ کے ذریعہ سے تھائی رائیڈ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھایا جاتا ہے۔

خون میں گرمی کی زیادتی بہت نقصان دہ

موسم گرما کی شدت جسم کے خون کو بہت کم کر دیتی ہے جس سے انسان نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ خون کی گرمی کو کم کرنے کے لیے لوگ مشروبات وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں اس سے جسم کی گرمی وقتی طور پر تو کم ہوتی ہے مگر اس کا اثر جلدی ختم ہوجاتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے لوگ سردرد، چڑچڑا پن، جلدی امراض وغیرہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں، حدیث میں آیا ہے کہ جس کا مفہوم ہے کہ ’’اپنے خون کی گرمی کو کم کرو کہیں وہ گرمی تمہیں ہلاک نہ کر دے۔‘‘

الحجامہ ایک ایسا علاج ہے جو نہ صرف خون کی گرمی کو دور کرتا ہے بلکہ دوران خون کو درست کرتا ہے، قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جسم کے درد کو کم کرتا ہے۔

70% بیماریوں کی وجہ خون کی عدم سربراہی

خون کی عدم سربراہی و رکاوٹ کو بیماریوں کی ماں کہا جاتاہے کیونکہ دل کی بیماریاں، بلڈ پریشر، تھائی رائیڈ، جلدی امراض، جوڑوں کے درد وغیرہ جیسی بیماریوں اسی وجہ سے ہوتی ہیں۔ مریض خون کو پتلا کرنے کے لیے دوائوں کا استعمال کرتا ہے مگر وہ ان کے سائیڈ افیکٹس کی گرفت میں آجاتا ہے اللہ نے ایسی بیماریوں کا علاج حجامہ کو سنت بنا کر 1400 سال پہلے بتا دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

This Post Has One Comment

Leave a Comment