مدثر چودھری رجسٹرڈ چائینز میڈیسن پریکٹیشنر، آکو پنکچرسٹ ، ہومیو پیتھی اور ہربلسٹ ہیں
کیونکہ انہوں نے ہر طریقہ علاج کوپڑھا بھی ہے اور پریکٹس بھی کررہے ہیں
اس لیے مدثر چودھری اپنے تجربات سے ہم کوبہت مفید مشورہ دے سکتے ہیں
کہ ہم کیسے صحت مند رہ سکتے ہیں ۔ جب بھی موسم تبدیل ہوتا ہے یا سخت سردی کا موسم شروع ہوتا ہے
ہر جگہ آپ کو فلوشاٹ کے نوٹس مل جائیں گے کہ آپ فوراً فلوٹ شاٹ لیں
آج ہم آپ کو نزلہ ، زکام اور فلو میں فرق کیا ہے ۔ اسے سمجھانے کی کوشش کرینگے ۔
فلو کا حملہ شدید ہوتا ہے بڑی تیزی سے علامات بڑھتی ہیں
پہلے زکام ہوتا ہے پھر نزلہ کی صورت بنتی ہے
جلد ہی گلا بھی متاثر ہوجاتا ہے
اور پھر بہت تیزی سے ناک اور گلا متورم ہوجاتا ہے اورپھر پھیپھڑے اور سانس کی نالی بھی متاثر ہوسکتی ہے
جس سے خطرناک صورتحال ہوسکتا ہے اور اکثر یہ مرض وبائی طورپر پھیلتا ہے
وبائی طورپر ہر مرض ایک آدمی کو دوسرے آدمی سے لگ سکتا ہے
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وبا کے دنو ں میں ہر ایک کو یہ مرض لگ جائے گا
یہ بالکل غلط ہے اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ ایک گھر میں پانچ چھ افراد رہ رہے ہیں تو مرض کے جراثیموں سے وہی شخص متاثر ہوگا
جس کا Immune اسسٹم کمزور ہوگا اور قوت مدافعت کم ہوگی اورباقی لوگ جن کی قوت مدافعت ٹھیک ہے وہ اس سے متاثر نہیں ہوں گے
آپ یہ بات ذہن میں رکھیں فضا اور ہوا میں فساد بالتفض ہوگا تو پھر فلو وبائی طور پر پھیلے گا ۔ مثلاً ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے اور نمی سے جراثیم تیزی سے بڑھتے ہیں ۔ اس لیے آپ اپنی خوراک کوٹھیک کرلیں اور اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنالیں گے تو آپ کو کبھی بھی وبائی نزلہ وزکام نہیں ہوگا ۔ ہم اپنے Immune ششٹم کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں ۔ اگر ہم اچھی خوراک کھائیں گے اور ہمارا سسٹم اس خوراک کو صحیح جزبدن بنائے گا توپھر ہی ہمارا سسٹم مضبوط ہوگا اگر اچھی خوراک کھا بھی لیں لیکن آپ کا معدہ ، جگر اور انتڑیاں ٹھیک کام کریں تو پھر آپ کو بھرپور طاقت بھی ہوگی اور قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگی
عمومی علاج ہر کوس کا قول ہے کہ جو بیمار آدمی گائے کا گھی استعمال کریگا ، وہ نزلہ ، زکام اوروبائی امراض سے محفوظ رہے گا
پیاز کو سرکہ میں ملا کر کھانا بہت فائدہ مند ہے
لہسن(Garlic) کاکھانا بدنی رطوبتوں کی انفیکشن(Infection) کو زائل کرتا ہے اور صحت کی حفاظت کرتا ہے
قسط شریں کا دھواں پورے گھر کو جراثیم سے پاک کردے گا وہ غذائیں زیادہ استعمال کی جائیں جن کی تاثیر گرم ہے اور مقوی ہوں ۔ مثلاً گوشت، دودھ اور انڈے بیماری کی حالت میں بہت مفید ہیں۔ گوشت کا شورہ یا یخنی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ مچھلی بھی فائدہ مند ہے ۔سبزیاں مثلاً پالک،ٹماٹر اور سبزیوں کا سوپ بھی فائدہ مند ہے ۔غذا کے استعمال میں مندرجہ ذیل باتیں یاد رکھیں
جب تک بھوک نہ لگے کھانا نہ کھایا جائے ۔ اور جس چیز کو دل چاہے وہی کھایا جائے اور جو ذائقہ آپ کو پسند ہے اس کے مطابق کھایا جائے ۔
غذا ہمیشہ اپنے وقت پر کھائی جائے ، خوب پیٹ بھر کر نہ کھایا جائے ۔
چائینز طب میں جسم کی قوت مدافعت کو Boost کرنے کے لیے بہت ساری جڑی بوٹیاں ہیں۔
جن میں Jing Herbs Ye Sheng Reishi Mushroom نمایاں ہے
اس کے علاوہ Cordyceps اور Ling zi ہمارے مدافعتی نظام کو بہت مضبوط بناسکتی ہے ۔ ان قیمتی جڑی بوٹیوں کے عرس سے تیار کردہ ہمارا سب سے مفید فارمولا(BLI) Immune Booster ہمارے پاس تیار حالت میں مل سکتا ہے ۔ یہ فارمولا استعمال کرنے سے جسم اور مدافعتی نظام مضبوط ہو گا اور آپ کسی بھی وبائی نزلہ ، زکام اور فلو سے بچے رہیں گے ۔
مزید معلومات کے لیے فون کرسکتے ہیں ۔ مدثر چودھری