چائنیز میڈیسن چار ہزار سال سے استعمال ہورہی ہیں اور دنیا کا قدیم ترین طریقہ علاج ہے اس کے علاوہ ایورو یدک اور یونانی طریقہ علاج بھی دنیا کے قدیم ترین علاج ہیں ایورویدک ہندو فلسفہ پر قائم ہے اور اس میں ہندو ازم کی ہدایات کے مطابق ہے اس کے مقابلے میں جب مسلمانوں کا عروج ہوا تھا انہوں نے یونانی طب کو عروج پر پہنچادیا اور دنیا میں این سین جیسے حکماء نے کتابیں لکھیں جو چھ سو سال پوری دنیا میں میڈیسن کی پہلی پڑھائی جاتی رہی ، یہ کتاب فرانس میں پچاس سال پہلے تک نصاب کا حصہ تھی القانون کتاب انگلینڈ کے میڈیکل کالجوں میں بنیادی کتاب تھی مسلمانوں کے زوال کے بعد طب میں بھی زوال آنا شروع ہوگیا او ررفتہ رفتہ اس کا استعمال کم ہوگیالیکن اب پوری دنیا دوبارہ ہر بل میڈیسن کی طرف واپس آرہی ہے اور امریکہ اور کینیڈا میں بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور خصوصاً طور پر چائنیز میڈیسن زیادہ استعمال ہورہی ہیں اور گورنمنٹ کینیڈا نے چائنیز میڈیسن اور آکو پنکچر کوباقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کرلیا ہے اور یہ علاج گورنمنٹ سے منظور شدہ ہے ۔
چائنیز میڈیسن ، طب یونانی اور طب اسلامی ایک فلسفہ پر قائم ہیں طب یونانی اور چائنیز میڈیسن کی فلاسفی تقریباً ایک جیسی ہے دونوں میں گرمی سردی، خشکی اور اتری کا تصور ہے پرانے میڈیسن کے ڈاکٹرز جو جڑی بوٹیاں استعمال کرتے تھے تو وہ دواؤں کو دوگھنٹہ ابال کر ان کا جو شاندہ پینے کو دیتے ہیں پر آج کل کیوں کہ زندگی مصروف ہے کسی آدمی کے پاس دواؤں کو ابالنے کا وقت نہیں ہے اور پھر ا س کی بو اور ذائقہ بہت برا لگتاہے اس لئے عام آدمی ان دواؤں کا استعمال کرنا پسند نہیں کرتا ہے ۔
لیکن اب چائنیز میڈیسن والوں نے کمال کردیا ہے وہ دواؤں کو بہت بڑ بڑے برتن Tankمیں جو کہ ڈبل جیکٹ کے ہیں جن میں وہ دواؤں کو ابالتے ہیں ان میں ٹمپریچر کنٹرول ہوتاہے جس سے وہ جڑی بوٹیاں جن میں اڑنے والے ضروری مادے بھی ضائع نہیں ہوتے ہیں جب یہ مکمل ابل جاتے ہیں تو پھر ان کی پھوار ماری جاتی ہے اور پورڈر کی شکل میں دوا آپ کے پاس ہوتی ہے ۔
اس طرح ایک پونڈ دوا یعنی جڑی بوٹی اب وہ صرف 100گرام بن جاتی ہے اور اکسٹرکٹ ریشو ایک اور پانچ کا بن جاتاہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کیپسول دوا میں اصل دوا پانچ گنا ہوگی اس سے آپ دواؤں کی پوری مقدار لے سکتے ہیں اور ان کا استعمال کرنا بہت آسان ہے اور ہر دوا کی بوتل کے اوپر Batchنمبر ہوگا۔ ا ور اس کی تیاری کی تاریخ ہوگی اور Expiry کی تاریخ ہوگی۔
ہم ہماری دواؤں کے جوہر استعمال کرتے ہیں اور ساری ادویات کنیڈا کے معیار کے مطابق کینیڈا میں ہی تیار ہوتی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئے آپ اس فون پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
چین کا شمار
دنیا کے ان چند قدیم ترین معاشروں میں ہوتا ہے جہاں علاج معالجے کے لیے روایتی
طریقہ کار یعنی جڑی بوٹیوں اور دیگر قدرتی اشیا سے تیار شدہ ادویات کا استعمال اور
مساج یا مالش سے لے کر ایکیوپنکچر اور نپی تُلی غذا کے استعمال تک ایک وسیع طرز
عمل کو انسانی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا رہا ہے۔ TCM یعنی ”ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن‘‘ کو ہزاروں سالوں سے ہر طرح کی
بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جدید دور میں چین میں لاکھوں افراد
بیماریوں کی مختلف علامات کو کم کرنے کے لیے اسے استعمال کرتے تو ہیں، لیکن جدید
ادویات کے ساتھ ملا کر۔